المعجم الأوسط
باب الطاء— حرفِ طاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ طَالِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام طالب ہے۔
حدیث نمبر: 3684
حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ قَالَ : نَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ رَقَبَةَ بْنِ مَصْقَلَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا آكُلُ مُتَّكِئًا .
لَمْ يُدْخِلْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ بَيْنَ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ وَبَيْنَ أَبِي جُحَيْفَةَ I " عَوْنَ بْنَ أَبِي جُحَيْفَةَ I " إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ .
وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ : عَنْ أَبِي عَوَانَةَ ، عَنْ رَقَبَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں ٹیک لگا کر کھانا نہیں کھاتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”علی بن اقمر اور ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کے درمیان عون بن ابی جحیفہ کا واسطہ محمد بن عیسیٰ طباع کے سوا کسی نے داخل نہیں کیا۔“
”اور ایک جماعت نے اسے ابو عوانہ سے، انہوں نے رقبہ سے، انہوں نے علی بن اقمر سے، انہوں نے ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ سے (عون کے واسطے کے بغیر) روایت کیا ہے۔“