❮
❯
حدیث نمبر: 3681
حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ قَالَ : نَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ تَمَّامِ بْنِ نَجِيحٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْ أَنَّ غَرْبًا مِنْ جَهَنَّمَ جُعِلَ وَسَطَ الْأَرْضِ لَآذَى نَتَنُ رِيحِهِ وَشِدَّةُ حَرِّهِ مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ ، وَلَوْ أَنَّ شَرَرَةً مِنْ شَرَرِ جَهَنَّمَ بِالْمَشْرِقِ لَوَجَدَ حَرَّهَا مَنْ بِالْمَغْرِبِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ ، إِلَّا تَمَّامُ بْنُ نَجِيحٍ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر جہنم کا ایک ڈول زمین کے بیچ میں رکھ دیا جائے تو اس کی بدبو اور شدتِ حرارت مشرق و مغرب کے درمیان بسنے والے تمام لوگوں کو اذیت میں مبتلا کر دے، اور اگر جہنم کے شراروں میں سے ایک چنگاری مشرق میں ہو تو اس کی گرمی مغرب میں رہنے والا بھی محسوس کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسن سے تمام بن نجیح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الطاء / حدیث: 3681
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف تمام بن نجيح
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه تمام بن نجيح وهو ضعيف وقد وثق وبقية رجاله أحسن حالا من تمام «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 387»»