المعجم الأوسط
باب الطاء— حرفِ طاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ طَالِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام طالب ہے۔
حدیث نمبر: 3680
حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا يَنْظُرُ الرَّجُلُ إِلَى عَوْرَةِ الرَّجُلِ ، وَلَا تَنْظُرُ الْمَرْأَةُ إِلَى عَوْرَةِ الْمَرْأَةِ ، وَلَا يُفْضِي الرَّجُلُ إِلَى الرَّجُلِ ، وَلَا تُفْضِي الْمَرْأَةُ إِلَى الْمَرْأَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، إِلَّا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، وَزَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی مرد کسی مرد کی شرمگاہ کو نہ دیکھے اور نہ کوئی عورت کسی عورت کی شرمگاہ کو دیکھے، اور نہ ایک مرد دوسرے مرد کے ساتھ (ایک کپڑے میں) برہنہ جسم ہو کر لیٹے اور نہ ایک عورت دوسری عورت کے ساتھ (ایک کپڑے میں) برہنہ جسم ہو کر لیٹے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم سے ضحاک بن عثمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اس میں ابن ابی فدیک اور زید بن حباب منفرد ہیں، اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“