المعجم الأوسط
باب الصاد— حرفِ صاد سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ صَالِحٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام صالح ہے۔
حدیث نمبر: 3675
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي مُقَاتِلٍ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ التَّيْمِيُّ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْمَعْنِيُّ قَالَ : نَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ مِنَ النِّسَاءِ عَلَى الرِّجَالِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ إِلَّا مِنْدَلٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ .
ترجمہ
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم احول سے مندل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مندل سے روایت کرنے میں علی بن عبدالحمید منفرد ہیں۔“