المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سَلَامَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سلامہ ہے۔
حدیث نمبر: 3641
حَدَّثَنَا سَلَامَةُ بْنُ نَاهِضٍ الْمَقْدِسِيُّ قَالَ : نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ : نَا مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَيٍّ قَالَ : نَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : مَرَّ رَجُلٌ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبُولُ ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ ، فَلَمَّا فَرَغَ ضَرَبَ بِكَفَّيْهِ فَتَيَمَّمَ ، ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، إِلَّا مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَيٍّ ، تَفَرَّدَ بِهِ هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرا جبکہ آپ ﷺ پیشاب کر رہے تھے، اس نے آپ ﷺ کو سلام کیا تو آپ ﷺ نے اسے جواب نہ دیا۔ پھر جب آپ ﷺ فارغ ہوئے تو اپنی دونوں ہتھیلیاں (زمین پر) ماریں اور تیمم کیا، پھر اسے سلام کا جواب دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام اوزاعی رحمہ اللہ سے مسلمہ بن علی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہشام بن عمار اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“