المعجم الأوسط
باب السين— حرفِ سین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام سعید ہے۔
حدیث نمبر: 3611
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْعُو ، يَقُولُ : اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَوْسَعَ رِزْقِكَ عَلَيَّ عِنْدَ كِبَرِ سِنِّي ، وَانْقِطَاعِ عُمُرِي .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَوْسَعَ رِزْقِكَ عَلَيَّ عِنْدَ كِبَرِ سِنِّي، وَانْقِطَاعِ عُمُرِي» ”اے اللہ! اپنا سب سے وسیع رزق میرے بڑھاپے کے وقت اور میری عمر کے اختتام کے قریب مجھے عطا فرما۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے صرف قاسم عن عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے مروی ہے۔“