❮
❯
حدیث نمبر: 3593
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَخِ أَبُو حَاتِمٍ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ قَالَ : قَالَ الْمِقْدَادُ : لَمَّا هَاجَرْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ قَسَمَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشَرَةً عَشَرَةً فَكُنْتُ فِي الْعَشَرَةِ الَّتِي كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَكَانَتْ لَنَا شَاةٌ نَشْرَبُ لَبَنَهَا بَيْنَنَا فَأَبْطَأَ عَلَيْنَا لَيْلَةً ، وَقَدْ دَفَعْنَا لَهُ نَصِيبَهُ ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ وَأَنَا جَائِعٌ ، فَشَرِبْتُ ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ أَنَمْ بَعْدُ ، فَأَتَى الْإِنَاءَ الَّتِي كُنَّا نَضَعُ فِيهِ اللَّبَنَ فَلَمْ يَجِدْ فِيهِ شَيْئًا ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَلَا أَذْبَحُهَا لَكَ ؟ قَالَ : I " لَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ .
ترجمہ

سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب ہم نے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں دس دس افراد کی ٹولیوں میں تقسیم فرما دیا، چنانچہ میں اسی ٹولی میں تھا جو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھی۔ ہمارے پاس ایک بکری تھی جس کا دودھ ہم آپس میں بانٹ کر پیتے تھے۔ ایک رات آپ ﷺ کو آنے میں دیر ہو گئی، حالانکہ ہم آپ کا حصہ آپ کے لیے الگ رکھ چکے تھے۔ میں بھوکا تھا، میں اٹھا اور وہ دودھ پی لیا۔ پھر نبی کریم ﷺ تشریف لائے، اور میں ابھی سویا نہیں تھا۔ آپ ﷺ اس برتن کے پاس گئے جس میں ہم دودھ رکھا کرتے تھے تو اس میں کچھ نہ پایا۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں آپ کے لیے اسے ذبح نہ کر دوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد سے محمد بن جابر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن زنبور منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الراء / حدیث: 3593
تخریج حدیث «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 24341، والطبراني فى «الكبير» برقم: 567، 569، والطبراني فى «الصغير» برقم: 456»