❮
❯
حدیث نمبر: 3592
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو الزِّنْبَاعِ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ بَشِيرٍ الْهَمْدَانِيُّ قَالَ : نَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ وَبَرَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ : إِنَّ ابْنَةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَكَتْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُثْمَانَ : أَقِمْ عَلَيْهَا ، فَإِنَّهُ لَا بُدَّ لَهَا مِنِّي أَوْ مِنْكَ ، وَأَنْتَ أَحَقُّ فَخَلَّفَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهَا ، فَلَمَّا فَتَحَ اللهُ عَلَيْهِ أَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَشِّرُهُ بِأَنَّ اللهَ قَدْ أَتَمَّ عِدَّتَهُمْ بِكَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ وَبَرَةَ إِلَّا مُجَالِدٌ ، وَلَا عَنْ مُجَالِدٍ إِلَّا أَحْمَدُ بْنُ بَشِيرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى الْجُعْفِيُّ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی بیمار ہو گئیں تو رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم ان کے پاس ٹھہرو، کیونکہ ان کے پاس میرا یا تمہارا رہنا ضروری ہے، اور تم اس کے زیادہ حق دار ہو۔“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں ان کی تیمارداری کے لیے پیچھے چھوڑ دیا۔ پھر جب اللہ نے آپ ﷺ کو فتح عطا فرمائی تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں یہ بشارت دینے کے لیے پیغام بھیجا کہ اللہ نے تمہارے ذریعے ان کی تعداد پوری کر دی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو وبرہ سے مجالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مجالد سے احمد بن بشیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یحییٰ جعفی منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الراء / حدیث: 3592
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف مجالد بن سعيد
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه مجالد بن سعيد وقد وثق على ضعفه وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 84»»