المعجم الأوسط
باب الراء— حرفِ راء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ رَوْحٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام روح ہے۔
حدیث نمبر: 3587
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو الزِّنْبَاعِ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ : حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ قَالَ : نَا عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ يُحَنَّسَ مَوْلَى الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا مَشَتْ أُمَّتِي الْمُطَيْطِيَاءَ ، وَخَدَمَتْهُمْ فَارِسُ وَالرُّومُ - سُلِّطَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب میری امت اتراہٹ کی چال (متکبرانہ انداز) سے چلنے لگے گی اور فارس و روم کے لوگ ان کی خدمت کریں گے تو ان میں سے بعض کو بعض پر مسلط کر دیا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمارہ بن غزیہ سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“