المعجم الأوسط
باب الراء— حرفِ راء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ رَوْحٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام روح ہے۔
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو الزِّنْبَاعِ قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ قَالَ : نَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ الْمُزَنِيُّ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ شُرَيْحٍ قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : لَا تُغَالُوا بِمُهُورِ النِّسَاءِ ، فَإِنَّهَا لَوْ كَانَتْ مَكْرُمَةً فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ كَانَ أَحَقَّكُمْ بِهَا وَأُولَاكُمْ بِهَا مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلُ بَيْتِهِ ، مَا زَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ وَلَا زَوَّجَ بِنْتًا مِنْ بَنَاتِهِ بِأَكْثَرَ مِنِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ وَقِيَّةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُرَيْحٍ إِلَّا الشَّعْبِيُّ ، وَلَا عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ ، وَلَا عَنْ أَشْعَثَ إِلَّا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ .
شریح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”عورتوں کے مہر میں غلو (زیادتی) نہ کرو، کیونکہ اگر یہ دنیا اور آخرت میں عزت و شرف کی بات ہوتی تو تم سب سے زیادہ اس کے حق دار اور اس کے لائق محمد رسول اللہ ﷺ اور آپ ﷺ کے اہلِ بیت ہوتے، (حالانکہ) آپ ﷺ نے اپنی بیویوں میں سے کسی عورت سے (نکاح کرتے ہوئے) اور اپنی بیٹیوں میں سے کسی بیٹی کا نکاح کرتے ہوئے بارہ اوقیہ سے زیادہ مہر نہیں رکھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شریح سے شعبی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور شعبی سے اشعث بن سوار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اشعث سے قاسم بن مالک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یوسف بن عدی منفرد ہیں۔“