المعجم الأوسط
باب الدال— حرفِ دال سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ دَاوُدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام داود ہے۔
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ : نَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْخَزَّازُ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبَّادٍ أَبُو مُحَمَّدٍ الزِّمَّانِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ فَالْأَمِيرُ رَاعٍ وَمَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ، وَالرَّجُلُ رَاعٍ وَمَسْئُولٌ عَنْ زَوْجَتِهِ ، وَعَنْ مَا مَلَكَتْ يَمِينُهُ ، وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ لِحَقِّ زَوْجِهَا وَمَسْئُولَةٌ عَنْ بَيْتِهَا وَوَلَدِهَا ، وَالْمَمْلُوكُ رَاعٍ لِحَقِّ مَوْلَاهُ وَمَسْئُولٌ عَنْ مَالِهِ ، فَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ ، فَأَعِدُّوا لِتِلْكَ الْمَسَائِلِ جَوَابًا I " ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَمَا جَوَابُهَا ؟ قَالَ : I " أَعْمَالُ الْبِرِّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ ، إِلَّا سَعِيدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبَّادٍ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے ہر شخص نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ چنانچہ امیر نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہوگا، مرد نگہبان ہے اور اس سے اس کی بیوی اور اس کے زیرِ ملکیت (غلاموں اور لونڈیوں) کے بارے میں پوچھا جائے گا، عورت اپنے شوہر کے حق کی نگہبان ہے اور اس سے اس کے گھر اور اولاد کے بارے میں سوال ہوگا، اور غلام اپنے آقا کے حق کا نگہبان ہے اور اس سے اس کے مال کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ پس تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور ہر ایک سے پوچھ گچھ ہوگی، لہٰذا ان سوالات کے لیے جواب تیار کر رکھو۔“ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اس کا جواب کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نیک اعمال۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں اسماعیل بن عباد منفرد ہیں۔“