المعجم الأوسط
باب الخاء— حرفِ خاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ خَالِدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام خالد ہے۔
حدیث نمبر: 3564
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ النَّضْرِ أَبُو يَزِيدَ الْقُرَشِيُّ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو الْجُوَيْرِيَةِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نَهَارٍ قَالَ : حَدَّثَتْنِي أُمُّ سَعْدٍ ، قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَقُلْتُ : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، الْمَرْأَةُ تُعْطِي الشَّيْءَ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا صَدَقَةً ، فَهُوَ لَهَا أَوْ لِزَوْجِهَا ؟ قَالَتْ : I " هُوَ بَيْنَهُمَا ، حَدَّثَنِي بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَائِشَةَ ، إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( عبد العزيز بن نهار )ترجمہ
ام سعد (تابعیہ) بیان کرتی ہیں: میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی اور عرض کیا: ”اے ام المومنین! عورت اپنے شوہر کے گھر سے کوئی چیز صدقہ کر دے تو وہ اس (عورت) کا (صدقہ) شمار ہوگی یا اس کے شوہر کا؟“ انہوں نے فرمایا: ”وہ دونوں کے درمیان مشترک ہے، مجھے یہ بات رسول اللہ ﷺ نے بیان فرمائی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں نصر بن علی منفرد ہیں۔“
(طبعہ دار الحرمین میں اسی طرح ہے، اور شاید درست نام ”عبد العزیز بن نہار“ ہے۔)