المعجم الأوسط
باب الخاء— حرفِ خاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ خَضِرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام خضر ہے۔
حدیث نمبر: 3563
حَدَّثَنَا خَضِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ قَالَ : نَا مُفَضَّلُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ قَالَ : أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْرَابِيٌّ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَمَّا يَلْحَقْ بِهِمْ ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ .
ترجمہ
سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ایک آدمی کچھ لوگوں سے محبت رکھتا ہے، مگر (عمل میں) ان کے درجے کو نہیں پہنچ سکا (اس کا کیا حکم ہے)؟“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”آدمی (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔“