المعجم الأوسط
باب الخاء— حرفِ خاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ خَلَفٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام خلف ہے۔
حدیث نمبر: 3558
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الضَّبِّيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ الْوَضِيِّ بْنِ نَصْرِ بْنِ الْوَضِيِّ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الرُّمَّانِيُّ قَالَ : نَا أَبُو الْوَلِيدِ الضَّبِّيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْهُذَلِيِّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ الْمُؤَذِّنِينَ وَالْمُلَبِّينَ يَخْرُجُونَ مِنْ قُبُورِهِمْ ، يُؤَذِّنُ الْمُؤَذِّنُ ، وَيُلَبِّي الْمُلَبِّي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، وَلَا عَنْ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا أَبُو الْوَلِيدِ الضَّبِّيُّ - وَهُوَ : الْعَبَّاسُ بْنُ بَكَّارٍ - وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ اذان دینے والے اور تلبیہ کہنے والے اپنی قبروں سے (اس حال میں) نکلیں گے کہ مؤذن اذان دے رہا ہوگا اور تلبیہ کہنے والا تلبیہ کہہ رہا ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الزبیر سے ابوبکر ہذلی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابوبکر سے ابو الولید ضبی (یعنی عباس بن بکار) کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“