المعجم الأوسط
باب الخاء— حرفِ خاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ خَلَفٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام خلف ہے۔
حدیث نمبر: 3557
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الضَّبِّيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الصَّيْرَفِيُّ قَالَ : نَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ الْبَهْرَانِيُّ قَالَ : نَا هَمَّامٌ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أُمِّ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ : I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَرْقُدُ لَيْلًا وَلَا نَهَارًا ، فَيَسْتَيْقِظُ إِلَّا تَسَوَّكَ قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّأَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا هَمَّامٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ رات یا دن میں جب بھی سو کر بیدار ہوتے تو وضو کرنے سے پہلے مسواک ضرور فرماتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علی بن زید سے ہمام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“