المعجم الأوسط
باب الخاء— حرفِ خاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ خَلَفٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام خلف ہے۔
حدیث نمبر: 3554
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ الْحَسَنِ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ خَلَفٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ ، عَنْ عَوْفٍ الْأَعْرَابِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ : قُلْتُ لِأَبِي : يَا أَبَةِ ، مَنْ خَيْرُ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : I " أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ عُمَرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَوْفٍ ، إِلَّا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحَسَنُ بْنُ خَلَفٍ .
ترجمہ
محمد ابن الحنفیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) سے پوچھا: ”اے ابا جان! رسول اللہ ﷺ کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”ابوبکر، پھر عمر (رضی اللہ عنہما)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عوف سے اسحاق ازرق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حسن بن خلف منفرد ہیں۔“