❮
❯
حدیث نمبر: 3552
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ قَالَ : نَا الْمُعَافَى بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَى مِنْ أَعْرَابِيٍّ - قَالَ : حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ : مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ - حِمْلَ خَبَطٍ أَوْ حِمْلَ حِنْطَةٍ أَوْ حِنَطٍ ، فَلَمَّا وَجَبَ الْبَيْعُ قَالَ لَهُ : I " اخْتَرْ I " فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ : إِنْ رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ ، عَمْرَكَ اللهَ ، مِمَّنْ أَنْتَ ؟ قَالَ : I " مِنْ قُرَيْشٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک دیہاتی سے، (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ انہوں نے کہا: بنو عامر بن صعصعہ کے ایک آدمی سے) خبط (درخت کے جھاڑے ہوئے پتوں) کا ایک بوجھ یا گیہوں کا ایک بوجھ خریدا۔ پھر جب سودا پکا ہو گیا تو آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”(سودا رکھنے یا فسخ کرنے کا) اختیار کر لو۔“ تو دیہاتی نے کہا: ”میں نے آج جیسا (شریف انسان) کبھی نہیں دیکھا، اللہ آپ کو زندہ سلامت رکھے، آپ کس قبیلے سے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”قریش سے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے یحییٰ بن ایوب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں موسیٰ بن اعین منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الخاء / حدیث: 3552
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2318، 2319، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1249، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2184، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 10555، 10554، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2867، 2868، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5290، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6388، 9066»