المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 355
وَعَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : الْفِطْرَةُ خَمْسٌ : الِاخْتِتَانُ ، وَالِاسْتِحْدَادُ ، وَالسِّوَاكُ ، وَتَقْلِيمُ الْأَظْفَارِ ، وَنَتْفُ الْإِبْطِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا أَبُو الْأَسْوَدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”فطرت پانچ چیزیں ہیں: ختنہ کرنا، زیرِ ناف بال مونڈنا، مسواک کرنا، ناخن تراشنا اور بغلوں کے بال اکھاڑنا۔“
عروہ رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کو صرف ابوالاسود رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔