❮
❯
حدیث نمبر: 3530
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ : نَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا الْمِنْهَالُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ تَمَّامٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : مَا فَرِحْنَا بِشَيْءٍ بَعْدَ الْإِسْلَامِ فَرَحَنَا بِحَدِيثٍ حَدَّثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ الْمُؤْمِنَ يُؤْجَرُ فِي هِدَايَتِهِ السَّبِيلَ ، وَفِي تَعْبِيرِهِ بِلِسَانِهِ عَنِ الْأَعْجَمِيِّ ، وَفِي إِمَاطَةِ الْأَذَىِ عَنِ الطَّرِيقِ ، حَتَّى إِنَّهُ لَيُؤْجَرُ فِي السِّلْعَةِ تَكُونُ فِي ثَوْبِهِ ، فَيَلْتَمِسُهَا بِيَدِهِ ، فَتُخْطِئُهَا فَيَخْفُقُ لَهَا فُؤَادُهُ ، فَيَرُدَّ عَلَيْهِ ، وَيُكْتَبُ لَهُ أَجْرُهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ ، إِلَّا سَلَمَةُ بْنُ تَمَّامٍ الشَّقَرِيُّ أَبُو عَبْدِ اللهِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْمِنْهَالُ بْنُ خَلِيفَةَ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”اسلام لانے کے بعد ہمیں کسی چیز سے اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی اس حدیث سے ہوئی جو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں بیان فرمائی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک مومن کو راستہ بتانے پر، کسی عجمی (غیر عربی بولنے والے) کی طرف سے اپنی زبان میں ترجمانی کرنے پر، اور راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانے پر اجر دیا جاتا ہے، یہاں تک کہ اسے اس سامان (چیز) پر بھی اجر ملتا ہے جو اس کے کپڑے میں (رکھا) ہو، وہ اسے ہاتھ سے ٹٹولے مگر وہ اسے نہ ملے، جس سے اس کا دل دھڑک اٹھے، پھر وہ اسے واپس مل جائے، تو اس کا اجر بھی اس کے لیے لکھ دیا جاتا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت سے سلمہ بن تمام شقری ابوعبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں منہال بن خلیفہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الحاء / حدیث: 3530
درجۂ حدیث محدثین: فيه المنهال بن خليفة، وثقه جماعة وفيه كلام
تخریج حدیث «قال الهيثمي: في إسناده المنهال بن خليفة وثقه أبو حاتم وأبو داود والبزار وفيه كلام «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 134»»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3473، والبزار فى «مسنده» برقم: 6926، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2682»