❮
❯
حدیث نمبر: 3524
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ قَالَ : أَنَا حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ حَابِسٌ الْغَرِيمَ عَلَى غَرِيمِهِ كَأَشَدِّ مَا حُبِسَ شَيْءٌ عَلَى شَيْءٍ فَيَقُولُ : يَا رَبِّ كَيْفَ أُعْطِيهِ وَقَدْ حَشَرْتَنِي حَافِيًا عُرْيَانًا ، فَمِنْ أَيْنَ ؟ فَيَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ : سَأُعْطِيهِمْ مَا أَعْطَوْكَ مِنْ حَسَنَاتِكَ ، فَيُطْرَحُ عَلَى حَسَنَاتِ الْقَوْمِ ، فَإِنْ كَانَتْ وَإِلَّا أَخَذْتُ مِنْ سَيِّئَاتِ الْقَوْمِ فَطُرِحَتْ عَلَى سَيِّئَاتِكَ .
ترجمہ

سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل (قیامت کے دن) مقروض کو اس کے قرض خواہ کے سامنے روک لے گا، اور اس طرح سختی سے روکے گا جیسے کسی چیز کو کسی دوسری چیز سے شدت کے ساتھ روکا جائے۔ وہ عرض کرے گا: ”اے میرے رب! میں اسے کیسے دوں، جبکہ تو نے مجھے ننگے پاؤں اور برہنہ حالت میں اٹھایا ہے؟ میں کہاں سے دوں؟“ تو اللہ عزوجل فرمائے گا: ”میں تیری نیکیوں میں سے انہیں دلوا دوں گا جو تو نے ان سے لیا تھا۔“ چنانچہ اس کی نیکیاں ان لوگوں کی نیکیوں پر ڈال دی جائیں گی، پھر اگر نیکیاں (پوری) ہوئیں تو ٹھیک، ورنہ میں ان لوگوں کے گناہوں میں سے لے کر تیرے گناہوں پر ڈال دوں گا۔““

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الحاء / حدیث: 3524
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا لضعف حماد بن شعيب
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه حماد بن شعيب وهو ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 355»»