المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحُسَيْنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسین ہے۔
حدیث نمبر: 3494
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَيَّاطُ الرَّامَهُرْمُزِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ الْأَدَمِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ : نَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : أَقَامَ ابْنُ عُمَرَ ذَاتَ يَوْمٍ الصَّلَاةَ ، فَقَالَ لِرَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ : تَقَدَّمْ فَصَلِّ ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ رِزًّا فَلْيَتَوَضَّأْ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ ، إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ بِلَالٍ .
ترجمہ
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ایک دن سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نماز کے لیے اقامت کہی، پھر حاضرین میں سے ایک آدمی سے کہا: ”آگے بڑھیے اور نماز پڑھائیے، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’جب تم میں سے کسی کو پیٹ میں گڑگڑاہٹ (قراقر) محسوس ہو تو وہ وضو کرے۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمران قطان سے محمد بن بلال کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“