المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3458
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ الطَّيِّبِ الصَّنْعَانِيُّ ، نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ صُبَيْحٍ الصَّنْعَانِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ أَرْقَمَ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُنْذِرٍ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ : قُلْتُ لِأَبِي : مَنْ خَيْرُ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللهِ ؟ فَقَالَ : أَبُو بَكْرٍ ، قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ؟ فَقَالَ : ثُمَّ عُمَرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا يُونُسُ بْنُ أَرْقَمَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ .
ترجمہ
امام محمد ابن الحنفیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) سے پوچھا: ”رسول اللہ ﷺ کے بعد سب لوگوں میں بہتر کون ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”ابوبکر۔“ میں نے پوچھا: ”پھر کون؟“ تو فرمایا: ”پھر عمر۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہارون بن سعد سے یونس بن ارقم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبدالحمید اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“