المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3457
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَهْرَيَارَ الْمِصْرِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ ، نَا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَفَّافُ الْحَلَبِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ الْكُوفِيِّ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : مَرَّ بِهِ رَجُلٌ مُسْبِلٌ عَبَاءَةً أَوْ كِسَاءَهُ ، فَنَادَاهُ : يَا عَبْدَ اللهِ ارْفَعْ ثَوْبَكَ ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ جَرَّ ثِيَابَهُ خُيَلَاءَ لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ فِي حَلَالٍ وَلَا حَرَامٍ .
إِسْمَاعِيلُ الْكُوفِيُّ هُوَ عِنْدِي : إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس سے ایک شخص گزرا جس نے اپنی چادر یا کمبل (ٹخنوں سے نیچے) لٹکا رکھا تھا، تو انہوں نے اسے آواز دی: ”اے اللہ کے بندے! اپنا کپڑا اوپر اٹھا لو، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’جس نے تکبر کے طور پر اپنے کپڑے گھسیٹے، اللہ تعالیٰ نہ حلال میں اس کی طرف نظر فرمائے گا اور نہ حرام میں۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میرے نزدیک اسماعیل کوفی سے مراد اسماعیل بن ابی خالد ہیں، اور اسماعیل سے اس حدیث کو عطاء بن مسلم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“