المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3433
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُطَّرِحٍ الْخَوْلَانِيُّ الْمِصْرِيُّ نَا يَزِيدُ بْنُ سَعِيدٍ الصَّبَّاحِيُّ ، نَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي جُمُعَةٍ مِنَ الْجُمَعِ : مَعَاشِرَ الْمُسْلِمِينَ ، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ جَعَلَهُ اللهُ لَكُمْ عِيدًا ، فَاغْتَسِلُوا ، وَعَلَيْكُمْ بِالسِّوَاكِ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَالِكٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَمَعْنُ بْنُ عِيسَى .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جمعوں میں سے ایک جمعہ کے موقع پر فرمایا: ”اے مسلمانوں کی جماعت! یہ ایسا دن ہے جسے اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے عید بنایا ہے، لہٰذا غسل کیا کرو اور مسواک کو اپنے اوپر لازم رکھو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام مالک رحمہ اللہ سے یزید بن سعید اور معن بن عیسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“