المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3432
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرٍ النَّحَّاسُ أَبُو سَعِيدٍ ، نَا قُرَّةُ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ مُرَّةَ السَّعْدِيُّ ، نَا أَبُو يُونُسَ الْخَصَّافُ ، نَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ ، أَنَّهُ حَجَّ ، فَأَتَى سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ ، فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ : حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْرَبُ مِنْ هَذَا الْبِئْرِ قَائِمًا ، وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى زَمْزَمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ إِلَّا أَبُو يُونُسَ الْخَصَّافُ ، وَلَا عَنْ أَبِي يُونُسَ إِلَّا قُرَّةُ بْنُ الْعَلَاءِ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو اس کنویں سے کھڑے ہو کر پانی پیتے دیکھا، اور (یہ کہتے ہوئے) انہوں نے اپنے ہاتھ سے زمزم کی طرف اشارہ کیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود بن ابی ہند سے ابو یونس خصاف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو یونس سے قرہ بن علاء کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حسن بن محمد نحاس منفرد ہیں۔“