المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حُبَاشٍ الْحِمَّانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْعَطَّارُ ، نَا سَيْفُ بْنُ عَمِيرَةَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ : I " أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ فَقُلِ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ ، رَهْبَةً وَرَغْبَةً إِلَيْكَ ، لَا مَنْجَا وَلَا مَلْجَأَ مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ ، وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ ، فَإِنْ مُتَّ مِنْ لَيْلَتِكَ مُتَّ عَلَى الْفِطْرَةِ ، وَإِنْ أَصْبَحْتَ أَصَبْتَ خَيْرًا I " .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبَانَ إِلَّا سَيْفُ بْنُ عَمِيرَةَ .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم دیا: ”جب تم اپنے بستر پر لیٹنے لگو تو یہ دعا پڑھو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ، وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، رَهْبَةً وَرَغْبَةً إِلَيْكَ، لَا مَنْجَا وَلَا مَلْجَأَ مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ، وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ» (اے اللہ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کر دی، اپنا رخ تیری طرف کر لیا، اپنا معاملہ تیرے حوالے کر دیا اور اپنی پشت تیرے سہارے پر لگا دی، تیرے ثواب کی امید اور تیرے عذاب کے خوف کے ساتھ۔ تجھ سے بچ کر نہ کوئی جائے پناہ ہے اور نہ کوئی ٹھکانا، سوائے تیرے حضور کے۔ میں ایمان لایا تیری اس کتاب پر جو تو نے نازل فرمائی اور تیرے اس نبی پر جسے تو نے بھیجا۔) پھر اگر تم اسی رات فوت ہو گئے تو فطرت (اسلام) پر فوت ہو گے، اور اگر صبح کی تو بڑی خیر پاؤ گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابان سے صرف سیف بن عمیرہ نے روایت کیا ہے۔“