المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3425
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَسَوِيُّ ، نَا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، صَاحِبُ الْبَانِ ، نَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : خَيْرُ قَرْنٍ الْقَرْنُ الَّذِي أَنَا فِيهِ ، ثُمَّ الثَّانِي ، ثُمَّ الثَّالِثُ ، ثُمَّ الرَّابِعُ ، فَلَا يَعْبَأُ اللهُ بِهِمْ شَيْئًا .
لَا يُرْوَى عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ .
ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بہترین زمانہ وہ ہے جس میں میں ہوں، پھر دوسرا، پھر تیسرا، پھر چوتھا، (اس کے بعد کے لوگ ایسے ہوں گے کہ) اللہ تعالیٰ ان کی کچھ پروا نہیں کرتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث اعمش رحمہ اللہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے۔“