❮
❯
حدیث نمبر: 3424
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلُّوَيْهِ الْقَطَّانُ ، نَا عُبَيْدُ بْنُ جَنَّادٍ الْحَلَبِيُّ ، نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ ، وَأَنَّ الْحَاجِمَ شَكَى إِلَيْهِ حَتَّى بَكَى ، I " فَأَرْسَلَ إِلَى مَوَالِيهِ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ ضَرِيبَتَهُ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ إِلَّا عُبَيْدُ بْنُ جَنَّادٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( عبيد الله بن عمرو )
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پچھنے لگوائے، اور پچھنے لگانے والے نے آپ ﷺ سے (اپنے مالکوں پر محصول کی گرانی کی) شکایت کی یہاں تک کہ رو پڑا، تو آپ ﷺ نے اس کے آقاؤں کو پیغام بھیجا کہ اس کے محصول (روزانہ کی مقررہ آمدنی) میں کمی کر دیں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالکریم سے عبداللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبیداللہ سے عبید بن جناد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
دارالحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست ”عبیداللہ بن عمرو“ ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الحاء / حدیث: 3424
تخریج حدیث «أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 4813»