المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3416
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ ، نَا أُمَيَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يُحْرِمَ أَتَى ذَا الْحُلَيْفَةِ فَبَاتَ بِهَا ، فَإِذَا أَصْبَحَ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ ، فَإِذَا اسْتَوَتْ أَهَلَّ I " وَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُهُ I " .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قُرَّةَ إِلَّا أُمَيَّةُ ، وَلَا رَوَاهُ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ ، وَلَا أَسْنَدَ قُرَّةُ عَنْ نَافِعٍ غَيْرَ هَذَا .
ترجمہ
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جب احرام باندھنے کا ارادہ کرتے تو ذوالحلیفہ آتے اور رات وہیں گزارتے، پھر جب صبح ہوتی تو اپنی سواری پر سوار ہوتے اور جب وہ سیدھی ہو کر چلنے کو کھڑی ہو جاتی تو تلبیہ کہتے، اور ان کا کہنا تھا کہ ”رسول اللہ ﷺ بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قرہ سے امیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور امیہ سے محمد بن عمرو بن جبلہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور قرہ نے نافع سے اس کے سوا کوئی اور (مرفوع) روایت بیان نہیں کی۔“