المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، نَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمَوْصِلِيُّ نَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ قَالَ : قِيلَ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ : أَخْبِرْنَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّهَارِ تَطَوُّعًا ، فَقَالَ : لَا تُطِيقُوهَا ، فَقَالُوا : حَدِّثْنَاهُ أَنْتَ ، فَقَالَ : كَانَ إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ هَا هُنَا مِنْ عِنْدِ الْعَصْرِ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ يُمْهِلُ حَتَّى إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ هَا هُنَا مِنْ عِنْدِ الظُّهْرِ صَلَّى أَرْبَعًا ، ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ خَالِدٍ إِلَّا أَبُو شِهَابٍ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي شِهَابٍ إِلَّا عَبْدُ الْغَفَّارِ .
عاصم بن ضمرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے عرض کیا گیا: ”دن کے وقت رسول اللہ ﷺ کی نفل نماز کے بارے میں ہمیں بتائیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”تم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔“ لوگوں نے کہا: ”آپ ہی ہمیں بیان کر دیجیے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”جب سورج اس جانب (مشرق میں) اتنا بلند ہو جاتا جتنا عصر کے وقت اس جانب (مغرب میں) ہوتا ہے تو آپ ﷺ دو رکعتیں پڑھتے، پھر ٹھہرے رہتے، یہاں تک کہ جب سورج اس جانب اتنا بلند ہو جاتا جتنا ظہر کے وقت ہوتا ہے تو چار رکعتیں پڑھتے، پھر ظہر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد حذاء سے ابو شہاب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو شہاب سے عبدالغفار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“