المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حدیث نمبر: 3413
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ ، نَا سَعِيدُ بْنُ دَاوُدَ الزُّبَيْرِيُّ ، نَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ فَأْرَةٍ وَقَعَتْ فِي سَمْنٍ ، فَقَالَ : خُذُوهَا وَمَا حَوْلَهَا فَاطْرَحُوهُ .
لَمْ يَقُلْ : عَنْ مَيْمُونَةَ ، غَيْرُ الزُّبَيْرِيِّ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس چوہیا کے بارے میں پوچھا جو گھی میں گر گئی ہو، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اور اس کے آس پاس کے (گھی) کو نکال کر پھینک دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”«عَنْ مَيْمُونَةَ» (سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے) کا ذکر زبیری کے سوا کسی نے نہیں کیا۔“