المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حسن ہے۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْبَغْدَادِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُبَارَكِيُّ ، نَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أَبِي الْمُوَرِّعِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ يَأْتِي الْمَدِينَةَ ، فَلَا يَدَعْ قَبْرًا وَلَا وَثَنًا إِلَّا كَسَرَهُ ، وَلَا صُورَةً إِلَّا لَطَّخَهَا ؟ I " فَقَامَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ ، ثُمَّ هَابَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ فَجَلَسَ . قَالَ عَلِيٌّ : فَذَهَبْتُ ، ثُمَّ جِئْتُ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، لَمْ أَدَعْ قَبْرًا بِالْمَدِينَةِ إِلَّا سَوَّيْتُهُ ، وَلَا وَثَنًا إِلَّا كَسَرْتُهُ ، وَلَا صُورَةً إِلَّا لَطَّخْتُهَا ، فَقَالَ : I " يَا عَلِيُّ ، لَا تَكُونَنَّ فَتَّانًا وَلَا مُخْتَالًا وَلَا تَاجِرًا ، إِلَّا تَاجِرَ خَيْرٍ I " .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا أَبُو شِهَابٍ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کون ہے جو مدینہ جائے اور وہاں کوئی قبر نہ چھوڑے مگر اسے (زمین کے برابر) کر دے، کوئی بت نہ چھوڑے مگر اسے توڑ دے، اور کوئی تصویر نہ چھوڑے مگر اسے مٹا ڈالے؟“ ایک شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا: ”اے اللہ کے رسول! میں (جاتا ہوں)۔“ پھر وہ اہلِ مدینہ سے ڈر گیا اور بیٹھ گیا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں گیا، پھر واپس آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے مدینہ میں کوئی قبر نہیں چھوڑی مگر اسے برابر کر دیا، کوئی بت نہیں چھوڑا مگر اسے توڑ دیا اور کوئی تصویر نہیں چھوڑی مگر اسے مٹا دیا۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے علی! تم ہرگز فتنہ پرداز نہ بننا، نہ متکبر اور نہ تاجر، مگر وہ تاجر جو خیر کا تاجر ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ سے ابو شہاب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“