المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3380
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ الْفَزَارِيُّ الْكُوفِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْقَطَّانُ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " إِنَّ اللهَ يَقُولُ : إِنَّ الْعِزَّةَ إِزَارِي ، وَالْكِبْرِيَاءَ رِدَائِي ، فَمَنْ نَازَعَنِيهِمَا أُعَذِّبُهُ .
لَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، وَلَا يُعْلَمُ حَبِيبٌ حَدَّثَ عَنْ زَاذَانَ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثِ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: عزت میرا تہبند ہے اور کبریائی میری چادر ہے، پس جو کوئی ان دونوں میں مجھ سے جھگڑے گا (ان کا دعویٰ کرے گا) میں اسے عذاب دوں گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے، اور حبیب کے بارے میں معلوم نہیں کہ انہوں نے زاذان سے اس حدیث کے سوا کوئی اور حدیث بیان کی ہو۔“