المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3379
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَزَوَّرِ ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي جِنَازَةٍ ، فَرَأَى قَوْمًا يَمْشُونَ بِغَيْرِ أَرْدِيَةٍ ، فَقَالَ : بِحَضْرَتِي يُفْعَلُ هَذَا ؟ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَدْعُوَ عَلَيْكُمْ دَعْوَةً تَمْشُونَ فِي غَيْرِ صُوَرِكُمْ I " قَالَ : فَمَا رُئِيَ أَحَدٌ بَعْدَ ذَلِكَ يَمْشِي بِغَيْرِ رِدَاءٍ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک جنازے میں تھے، آپ ﷺ نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو چادروں کے بغیر چل رہے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میری موجودگی میں ایسا کیا جا رہا ہے؟ میں نے ارادہ کیا تھا کہ تم پر ایسی بددعا کروں کہ تم اپنی صورتوں کے علاوہ دوسری صورتوں میں چلتے پھرتے نظر آؤ۔“ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد پھر کسی کو چادر کے بغیر چلتے نہیں دیکھا گیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“