المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 338
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَابَاهُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، أَنَّهُ مَرَّ بِهِ وَهُوَ يُصَلِّي قَاعِدًا ، فَقَالَ : إِنَّ لِلْقَاعِدِ نِصْفَ صَلَاةِ الْقَائِمِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ان کے پاس سے گزرے جبکہ وہ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کے لیے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کی نسبت آدھا اجر ہے۔“
اس حدیث کو امام اعمش رحمہ اللہ سے صرف عیسیٰ بن یونس رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اسے بیان کرنے میں ابو صالح حرانی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔