المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ قَالَ : نَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَبْهَانَ ، عَنْ أَبِي شَدَّادٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ثَلَاثٌ مَنْ جَاءَ بِهِنَّ مَعَ إِيمَانٍ دَخَلَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَ ، وَزُوِّجَ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ كَمْ شَاءَ : مَنْ أَدَّى دَيْنًا خَفِيًّا ، وَعَفَا عَنْ قَاتِلِهِ ، وَقَرَأَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ عَشْرَ مَرَّاتٍ : قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَوْ إِحْدَاهُنَّ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ فَقَالَ : I " أَوْ إِحْدَاهُنَّ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ بِشْرُ بْنُ مَنْصُورٍ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں کہ جو شخص ایمان کے ساتھ انہیں لے کر آئے، وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے گا داخل ہوگا اور حورِ عین میں سے جتنی چاہے گا اس کے نکاح میں دی جائیں گی: جس نے کسی پوشیدہ قرض کو ادا کیا، جس نے اپنے قاتل کو معاف کر دیا، اور جس نے ہر فرض نماز کے بعد دس مرتبہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھی۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! یا ان میں سے کوئی ایک بھی؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یا ان میں سے کوئی ایک بھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں بشر بن منصور منفرد ہیں۔“