المعجم الأوسط
باب الجيم— حرفِ جیم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام جعفر ہے۔
حدیث نمبر: 3329
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ ، قَالَ : نَا عُمَرُ ، قَالَ : نَا زَكَرِيَّا ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : تَزَوَّجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكِلَابِيَّةَ ، فَلَمَّا دَخَلَتْ عَلَيْهِ دَنَا مِنْهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : إِنِّي أَعُوذُ بِاللهِ مِنْكَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَقَدْ عُذْتِ بِعَظِيمٍ ، الْحَقِي بِأَهْلِكِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَكَرِيَّا إِلَّا عُمَرُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے قبیلہ کلاب کی ایک خاتون سے نکاح فرمایا، پھر جب وہ آپ ﷺ کے پاس آئیں اور رسول اللہ ﷺ ان کے قریب ہوئے تو انہوں نے کہا: ”میں آپ سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے ایک بڑی ہستی کی پناہ مانگی ہے، اپنے گھر والوں کے پاس چلی جاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث زکریا سے صرف عمر نے روایت کی ہے۔“