المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَدْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بدر ہے۔
حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِي الْكُوفِيُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجَرَّاحِ الْجُوزَجَانِيُّ ، قَالَ : نَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ ، قَالَ : نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : بَنُو آدَمَ عَلَى طَبَقَاتٍ شَتَّى ، مِنْهُمْ مَنْ يُولَدُ مُؤْمِنًا وَيَحْيَا مُؤْمِنًا وَيَمُوتُ مُؤْمِنًا ، وَمِنْهُمْ مَنْ يُولَدُ كَافِرًا وَيَحْيَا كَافِرًا وَيَمُوتُ كَافِرًا ، وَمِنْهُمْ مَنْ يُولَدُ مُؤْمِنًا وَيَحْيَا مُؤْمِنًا وَيَمُوتُ كَافِرًا ، وَمِنْهُمْ مَنْ يُولَدُ كَافِرًا ، وَيَحْيَا كَافِرًا وَيَمُوتُ مُؤْمِنًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ إِلَّا وُهَيْبٌ ، وَلَا عَنْ وُهَيْبٍ إِلَّا مُعَلَّى ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجَرَّاحِ .
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بنو آدم مختلف طبقات پر ہیں؛ ان میں سے کوئی مومن پیدا ہوتا ہے، مومن ہی جیتا ہے اور مومن ہی مرتا ہے؛ اور ان میں سے کوئی کافر پیدا ہوتا ہے، کافر ہی جیتا ہے اور کافر ہی مرتا ہے؛ اور ان میں سے کوئی مومن پیدا ہوتا ہے، مومن ہی جیتا ہے اور کافر ہو کر مرتا ہے؛ اور ان میں سے کوئی کافر پیدا ہوتا ہے، کافر ہی جیتا ہے اور مومن ہو کر مرتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود بن ابی ہند رحمہ اللہ سے وہیب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور وہیب سے معلیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا؛ اس میں محمد بن احمد بن جراح منفرد ہیں۔“