المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَابَوَيْهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بابویہ ہے۔
حدیث نمبر: 3310
حَدَّثَنَا بَابَوَيْهِ بْنُ خَالِدِ بْنِ بَابَوَيْهِ الْأَيْلِيُّ ، قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى الْأَيْلِيُّ ، قَالَ : نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الضَّالُّ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى صَلَاتَيِ الْعَشِيِّ : الظُّهْرَ أَوِ الْعَصْرَ ، فَقَامَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ ، فَقَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ : ذُو الْيَدَيْنِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَنَسِيتَ أَوْ قَصُرَتِ الصَّلَاةُ ؟ قَالَ : بَلْ نَسِيتُ I " فَقَامَ فَصَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ، ثُمَّ سَلَّمَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں پچھلے پہر کی دو نمازوں میں سے ایک نماز، ظہر یا عصر، پڑھائی تو آپ ﷺ دو رکعتوں کے بعد (بیٹھنے کے بجائے) کھڑے ہو گئے۔ اس پر ایک صاحب، جنہیں ذو الیدین کہا جاتا تھا، آپ ﷺ کی طرف اٹھ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا آپ بھول گئے ہیں یا نماز ہی کم کر دی گئی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ میں بھول گیا ہوں۔“ پھر آپ ﷺ نے کھڑے ہو کر دو رکعتیں پڑھیں، پھر بیٹھے بیٹھے دو سجدے کیے، پھر سلام پھیرا۔