المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَابَوَيْهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بابویہ ہے۔
حدیث نمبر: 3311
وَبِهِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ الضَّالُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أُخْتِهِ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ : نَهَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الذَّهَبِ ، وَتَفْضِيضِ الْأَقْدَاحِ ، فَكَلَّمَهُ النِّسَاءُ فِي لُبْسِ الذَّهَبِ ، فَأَبَى عَلَيْنَا ، وَرَخَّصَ لَنَا فِي تَفْضِيضِ الْأَقْدَاحِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مُعَاوِيَةَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ يَحْيَى ، وَلَا سَمِعْنَاهُمَا إِلَّا مِنْ هَذَا الشَّيْخِ .
ترجمہ
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سونا پہننے اور پیالوں پر چاندی کا پترا یا ملمع چڑھانے سے منع فرمایا۔ عورتوں نے سونا پہننے کے بارے میں آپ ﷺ سے بات کی تو آپ ﷺ نے ہمیں (اس کی اجازت دینے سے) انکار فرما دیا، البتہ پیالوں پر چاندی چڑھانے کی ہمیں رخصت دے دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو معاویہ سے عمر بن یحییٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہم نے انہیں اسی شیخ کے علاوہ کسی سے نہیں سنا۔“