المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
وَبِهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ قَالَ : نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : ضَحَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ ، قَرَّبَ أَحَدَهُمَا ، فَقَالَ : بِاسْمِ اللهِ مِنْكَ وَلَكَ ، هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ . ثُمَّ قَرَّبَ الْآخَرَ ، فَقَالَ : I " بِاسْمِ اللهِ مِنْكَ وَلَكَ ، هَذَا عَنْ مَنْ وَحَّدَكَ مِنْ أُمَّتِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَجَّاجِ إِلَّا أَبُو مُعَاوِيَةَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دو سینگوں والے، سفید و سیاہ ملے رنگ کے دو مینڈھوں کی قربانی کی۔ ان میں سے ایک کو (ذبح کے لیے) قریب کیا اور فرمایا: «بِاسْمِ اللهِ مِنْكَ وَلَكَ» ”اللہ کے نام سے، یہ تیری ہی طرف سے ہے اور تیرے ہی لیے ہے، یہ محمد ﷺ اور ان کے اہلِ بیت کی طرف سے ہے۔“ پھر دوسرے کو قریب کیا اور فرمایا: «بِاسْمِ اللهِ مِنْكَ وَلَكَ» ”اللہ کے نام سے، یہ تیری ہی طرف سے ہے اور تیرے ہی لیے ہے، یہ میری امت کے ان تمام لوگوں کی طرف سے ہے جنھوں نے تیری توحید کا اقرار کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حجاج سے ابو معاویہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“