المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ قَالَ : نَا دَرَّاجٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُجَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : سَيَأْتِي عَلَى أُمَّتِي زَمَانٌ ، يَكْثُرُ الْقُرَّاءُ وَيَقِلُّ الْفُقَهَاءُ ، وَيُقْبَضُ الْعِلْمُ ، وَيَكْثُرُ الْهَرْجُ I " قَالُوا : وَمَا الْهَرْجُ ؟ قَالَ : I " الْقَتْلُ بَيْنَكُمْ ، ثُمَّ يَأْتِي بَعْدَ ذَلِكَ زَمَانٌ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ رِجَالٌ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ ، ثُمَّ يَأْتِي زَمَانٌ يُجَادِلُ الْمُنَافِقُ الْمُشْرِكُ الْمُؤْمِنَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ حُجَيْرَةَ إِلَّا دَرَّاجٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب میری امت پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں قرآن پڑھنے والے بہت ہوں گے اور فقہاء کم ہوں گے، علم اٹھا لیا جائے گا اور ہرج کی کثرت ہوگی۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”ہرج کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے درمیان قتل و خونریزی۔ پھر اس کے بعد ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ کچھ لوگ قرآن پڑھیں گے جو ان کی ہنسلیوں (گلے کی ہڈیوں) سے آگے نہیں بڑھے گا، پھر ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں منافق اور مشرک مومن سے جھگڑا اور بحث کریں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن حجیرہ سے درّاج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے روایت کرنے میں ابن لہیعہ منفرد ہیں۔“