المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3253
وَبِهِ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : عَلَيْكُمْ بِقِيَامِ اللَّيْلِ ، فَإِنَّهُ دَأَبُ الصَّالِحِينَ قَبْلَكُمْ ، وَهُوَ قُرْبَةٌ إِلَى رَبِّكُمْ ، وَمَكْفَرَةٌ لِلسَّيِّئَاتِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ إِلَّا أَبُو إِدْرِيسَ ، وَلَا عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ إِلَّا رَبِيعَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامِ لیل کو اپنے اوپر لازم کر لو، کیونکہ یہ تم سے پہلے کے نیک لوگوں کا معمول رہا ہے، یہ تمہارے رب کی قربت کا ذریعہ ہے اور گناہوں کو مٹا دینے والا عمل ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے صرف ابو ادریس نے روایت کیا ہے، اور ابو ادریس سے صرف ربیعہ نے، اور اسے روایت کرنے میں معاویہ بن صالح منفرد ہیں۔“