المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : نَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ صَنَعَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ طَعَامًا ، فَدَعَاهُمْ ، فَلَمَّا دَخَلُوا وُضِعَ الطَّعَامُ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ : إِنِّي صَائِمٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : دَعَاكُمْ أَخُوكُمْ وَتَكَلَّفَ لَكُمْ ثُمَّ تَقُولُ : إِنِّي صَائِمٌ ؟ أَفْطِرْ ، ثُمَّ صُمْ يَوْمًا مَكَانَهُ إِنْ شِئْتَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَمَّادُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَهُوَ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَقُولُونَ : حَمَّادُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے لیے کھانا تیار کیا اور انہیں دعوت دی، پھر جب وہ تشریف لائے اور کھانا سامنے رکھا گیا تو ان میں سے ایک شخص کہنے لگا: ”میں روزے سے ہوں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے بھائی نے تمہیں دعوت دی اور تمہارے لیے مشقت اٹھائی، پھر تم کہتے ہو کہ میں روزے سے ہوں؟ روزہ افطار کر لو، پھر اگر تم چاہو تو اس کی جگہ (کسی اور دن) روزہ رکھ لینا۔“
یہ حدیث سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، حماد بن ابی حمید رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں اور وہ محمد بن ابی حمید رحمہ اللہ ہیں؛ اہل مدینہ انہیں حماد بن ابی حمید کہتے ہیں۔