المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 32
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ : نَا أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ : نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ : حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عُقْبَةَ بْنِ رُومَانَ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ أَخْرَجَ مِنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا يُؤْذِيهِمْ ، كَتَبَ اللهُ لَهُ بِهِ حَسَنَةً ، وَمَنْ كَتَبَ لَهُ عِنْدَهُ حَسَنَةً أَدْخَلَهُ بِهَا الْجَنَّةَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ .
ترجمہ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے مسلمانوں کے راستے سے کوئی ایسی چیز ہٹا دی جو انہیں تکلیف دیتی ہو، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے، اور جس کے لیے اللہ نے اپنے ہاں ایک نیکی لکھ دی، اسے اس کے سبب جنت میں داخل فرما دیتا ہے۔“
یہ حدیث سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابوبکر بن ابی مریم رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔