المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3198
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : نَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : أَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي غَلَّابٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ خَنَقَ نَفْسَهُ فِي الدُّنْيَا فَقَتَلَهَا خَنَقَ نَفْسَهُ فِي النَّارِ ، وَمَنْ طَعَنَ نَفْسَهُ طَعَنَهَا فِي النَّارِ ، وَمَنِ اقْتَحَمَ نَفْسَهُ اقْتَحَمَ فِي النَّارِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے دنیا میں اپنا گلا گھونٹ کر خود کو ہلاک کر لیا، وہ (جہنم کی) آگ میں بھی اپنا گلا گھونٹتا رہے گا؛ اور جس نے خود کو (نیزے یا چھری وغیرہ سے) کچوکا مار کر قتل کیا، وہ آگ میں بھی خود کو کچوکے مارتا رہے گا؛ اور جس نے خود کو (بلندی سے) گرا کر ہلاک کیا، وہ جہنم کی آگ میں بھی (اسی طرح) خود کو گراتا رہے گا۔“