المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3161
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ ، قَالَ : نَا أَبُو حَنِيفَةَ النُّعْمَانُ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ : إِنَّهُ لَيُهَوِّنُ عَلَيَّ الْمَوْتَ أَنِّي أُرِيتُكِ زَوْجَتِي فِي الْجَنَّةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا أَبُو حَنِيفَةَ وَمِسْعَرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو مُعَاوِيَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے اس مرض میں جس میں آپ ﷺ کی وفات ہوئی، فرمایا: ”بے شک میرے لیے موت کی شدت کو اس بات نے آسان کر دیا ہے کہ مجھے دکھا دیا گیا ہے کہ تم جنت میں میری زوجہ ہو۔“
اس حدیث کو حماد رحمہ اللہ سے ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور مسعر رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو معاویہ رحمہ اللہ اسے (امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے نقل کرنے میں) منفرد ہیں۔