المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3154
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : أَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ حَدَّثَهُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ الْغَازِ ، أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنْ صَوْمِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ : كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ حَتَّى يَصِلَهُ بِرَمَضَانَ ، وَكَانَ يَتَحَرَّى صِيَامَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَوْرٍ إِلَّا يَحْيَى .
ترجمہ
ربیعہ بن الغاز رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺ کے روزوں کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ پورے شعبان کے روزے رکھتے یہاں تک کہ اسے رمضان سے ملا دیتے تھے، اور آپ ﷺ پیر اور جمعرات کے روزے کا خاص اہتمام فرمایا کرتے تھے۔“
اس حدیث کو ثور سے صرف یحییٰ نے روایت کیا ہے۔