المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3149
حَدَّثَنَا بَكْرٌ ، قَالَ : نَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : كُلُّكُمْ فِي الْجَنَّةِ إِلَّا مَنْ شَرَدَ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ شِرَادَ الْبَعِيرِ عَلَى أَهْلِهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( علي بن خالد ) كما في مسند أحمد ، والله أعلمترجمہ
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم سب کے سب جنت میں ہو گے سوائے اس شخص کے جو اللہ عزوجل سے اس طرح بدک کر بھاگ نکلے جیسے اونٹ اپنے مالکوں سے بدک کر بھاگ نکلتا ہے۔“ “
یہ حدیث سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس کی روایت میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور شاید درست نام «علی بن خالد» ہے جیسا کہ مسند احمد میں ہے، واللہ اعلم۔