المعجم الأوسط
باب الباء— حرفِ باء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ بَكْرٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام بکر ہے۔
حدیث نمبر: 3145
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ : نَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " إِذَا مَشَى كَأَنَّهُ يَتَوَكَّأُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُمَيْدٍ إِلَّا يَحْيَى .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ جب چلتے تھے تو (قوت اور تیزی کی بنا پر) ایسا معلوم ہوتا تھا گویا آپ ﷺ آگے کی طرف جھک کر چل رہے ہیں۔“
اس حدیث کو حمید رحمہ اللہ سے صرف یحییٰ رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔